
کراچی ( ویب ڈیسک ) نیشنل پارٹی کے سربراہ ،میرحاصل بزنجو انتقال کرگئے ،اناللہ وانا الہ راجعون ،و ہ پھیھڑوں کے
سرطان میں مبتلا تھا اور کچھ عرصے سے شدید علیل تھے ،جمعرات کو کراچی کے ایک نجی اسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملے ۔ان کے قریبی ذرائع نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے ۔نیشنل پارٹی کی جانب سے میر حاصل بزنجو کے انتقال پر 10روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔














