
اسلام آباد (ویب ڈیسک)جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے اپنے رہائشگاہ پر شہیداسلام مولانا محمد حنیف کے
جانشین اور جمعیت علما اسلام کے مرکزی رoنما مولانا مفتی محمد قاسم کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو آئین اور قانون کی بالادستی کی جانب لے کرجانا چاہتے ہیں،آمرانہ رویوں سے پہلے بھی لڑے تھے اب بھی لڑیں گے،ذاتی اور پارٹی مفادات سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا۔ عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے جعلی حکمرانوں کو گھر بھیجیں گے،نیب کو استعمال کرکے ہمیں خاموش نہیں کرایا جاسکتا۔
تاریخ کی بدترین دھاندلی کو جس طرح جمعیت علما اسلام نے چیلنج کیا کوئی دوسری سیاسی جماعت نہیں کرسکی،اور جو مضبوط موقف اپنایا پاکستان کا بچہ بچہ اس کی گواہی دے رہا ہے کہ اس انداز میں ملک کی اور کسی سیاسی جماعت نے اتنا واضح مقف نہیں اپنایا،جمعیت علما اسلام ایک سیاسی جماعت ہے اور اپنی100 سالہ تاریخ رکھتی ہے، اگر مقتدر قوتیں ہمارے راستے میں رکاوٹ نہ بنیں تو ملک کی بڑی سیاسی جماعت جمعی علما اسلام ہے،ہم عام آدمی کی آواز ہیں اور انکے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔














