
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان کی سیاست میں ایک بار پھر متحرک ہو گئے۔ نواز شریف نے چیرمین
پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی ٹیلیفون کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کا گزشتہ 24 گھنٹوں میں سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن سے بھی 2 بار رابطہ کیا ہے۔
نواز شریف، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا۔ ٹیلیفونک گفتگو میں ملکی سیاسی صورتحال پر کھل کر بات چیت کی گئی۔مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو ن لیگ سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دیا۔
انہوں نے نواز شریف سے شکوہ کیا کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے ہر موقع پر مایوس کیا۔، ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے نواز شریف کو حکومت مخالف کسی بھی تحریک کی کھل کر حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ملک کو آئین اور قانون کی بالادستی کی جانب لے کرجانا چاہتے ہیں، فضل الرحمن
اسلام آباد /کوئٹہ(ویب ڈیسک)جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے اپنے رہائشگاہ پر شہیداسلام مولانا محمد حنیف کے جانشین اور جمعیت علما اسلام کے مرکزی رoنما مولانا مفتی محمد قاسم کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو آئین اور قانون کی بالادستی کی جانب لے کرجانا چاہتے ہیں،آمرانہ رویوں سے پہلے بھی لڑے تھے اب بھی لڑیں گے،ذاتی اور پارٹی مفادات سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا۔ عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے جعلی حکمرانوں کو گھر بھیجیں گے،نیب کو استعمال کرکے ہمیں خاموش نہیں کرایا جاسکتا۔
تاریخ کی بدترین دھاندلی کو جس طرح جمعیت علما اسلام نے چیلنج کیا کوئی دوسری سیاسی جماعت نہیں کرسکی،اور جو مضبوط موقف اپنایا پاکستان کا بچہ بچہ اس کی گواہی دے رہا ہے کہ اس انداز میں ملک کی اور کسی سیاسی جماعت نے اتنا واضح مقف نہیں اپنایا،جمعیت علما اسلام ایک سیاسی جماعت ہے اور اپنی100 سالہ تاریخ رکھتی ہے، اگر مقتدر قوتیں ہمارے راستے میں رکاوٹ نہ بنیں تو ملک کی بڑی سیاسی جماعت جمعی علما اسلام ہے،ہم عام آدمی کی آواز ہیں اور انکے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔





































