عمران کسی مشکل میں پھنس گیا،پھر بھی اپوزیشن کو این آر او نہیں دے گا،شیخ رشید

راولپنڈی (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان اگر کسی مشکل میں پھنس بھی گیا تو وہ

کوئی بھی بڑا فیصلہ کرسکتا ہے لیکن اپوزیشن کو این آر او نہیں دے گا، ان کو شرمندگی ہو گی اور ان کو عدالتوں کے ٹرائل سے گزرنا ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار شیخ رشید نے راولپنڈی میں کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو مریم پھنسانے جارہی ہے، شہباز شریف جب اپنی تاش لگاتا ہے تو وہ اس کی ساری تاش کو بکھیر دیتی ہے، جتنے پتھر مریم نواز کی نیب پیشی پر تھیلوں میں لائے گئے اور مارے گئے وہ نیب کو نہیں مارے گئے بلکہ شہباز شریف کی سیاست کو مارے ہیں اور ایک ایک پتھر شہباز شریف کی سیاست کولگا ہے۔ حکومت نواز شریف کو اشتہاری قراردینے کے ساتھ ساتھ انہیں واپس لانے کے لئے عدالت میں بھی جائے گی۔بلاول بھٹو ابھی بچہ ہے کچا ہے، رہنے دو اس کو کیا ہے۔
عثمان بزدار کا کچھ نہیں ہونا، عثمان بزدار رہے گا اور عثمان بزدار قائم دائم ہے۔ آٹا اور چینی سستے ہونے جارہے ہیں، سب ذخیرہ اندوزوں کو تباہ وبرباد کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جتنے لوگ ٹی وی پر بول رہے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کے نیب میں کیس ہیں، نیب میں کیس کے علاوہ کوئی بندہ بولے تو اس سمجھیں اس کی بات میں کوئی وزن ہے۔ عمران خان کوئی بھی بڑا فیصلہ کرسکتا ہے لیکن این آر او نہیں دے گا،اگر وہ کسی مشکل میں پھنس بھی گیا تو وہ کوئی بھی بڑا فیصلہ کرسکتا ہے لیکن اپوزیشن کو این آر او نہیں دے گا، ان کو شرمندگی ہو گی اور ان کو عدالتوں کے ٹرائل سے گزرنا ہو گا۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ابھی بچہ ہے کچا ہے، بچہ ہے کچا ہے رہنے دو اس کو کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو مریم پھنسانے جارہی ہے، شہباز شریف جب اپنی تاش لگاتا ہے تو وہ اس کی ساری تاش کو بکھیر دیتی ہے، جتنے پتھر مریم نواز کی نیب پیشی پر تھیلوں میں لائے گئے اور مارے گئے وہ نیب کو نہیں مارے گئے بلکہ شہباز شریف کی سیاست کو مارے ہیں اور ایک ایک پتھر شہباز شریف کی سیاست کو لگے ہیں۔۔