وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز سے بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبر کی ملاقات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز سے بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیووس بیرن نے پیر کو

یہاں ملاقات کی۔ وزیر اطلاعات نے معزز مہمان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سطح پر ممالک کے مابین تعاون سے تعلقات کو فروغ اور ایک دوسرے کے اقدار اور ثقافت کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں عوام تک رسائی اور رائے عامہ ہموار کرنے کے حوالے سے گذشتہ برسوں کے دوران یکسر تبدیلی آئی ہے
۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے کیونکہ معلومات کی تشہیر میں اسے خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ اس موقع پر بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیووس بیرن نے کہا کہ پاکستان کو مہمان نواز کے ساتھ ساتھ ایک خوبصورت ملک کے طور پر جانتی ہوں۔ اس دورے سے پاکستان کی ثقافت اور قدرتی خوبصورتی کے بارے میں مزید جاننے کا موقع ملا ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں اطراف سے پاکستان اور میکسیکو کے مابین اطلاعات اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے ضرورت پر زور دیا گیا۔