حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ، بدین، سجاول میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر پاور و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ سندھ کے علاقوں بالخصوص حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ،

بدین، سجاول اور ٹنڈو اللہ یار میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے ایمرجنسی نفاذ پر میں نے حیسکو اور سیپکو کو ریڈ الرٹ رہنے اور صارفین کی متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی میں بھرپور مدد کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
منگل کو سندھ میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے ایمرجنسی کے نفاذ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو تمام ضروری سٹاف کی چھٹیاں کینسل کرنے اور ڈیوٹیاں لگانے کی بھی ہدایات کر دی ہیں۔ فوری طور پر ایمرجنسی کنٹرول روم بھی ان بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں قائم کئے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کو تمام حالات سے مسلسل آگاہ رکھا جا رہا ہے۔