وزیر بجلی کی کے الیکٹرک انتظامیہ کو کراچی میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت

اسلام آباد  (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر بجلی عمر ایوب خان نے کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو کراچی میں بجلی کے نظام میں خرابی دور کرکے

عوام کو بلاتعطل فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ منگل کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں عمر ایوب خان نے کہا کہ انہوں نے کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں کے نتیجہ میں بجلی کے نظام میں پیدا ہونے والے خرابی کو فوری دور کیا جائے اور عوام کی حفاظت اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں۔