
راولپنڈی (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو این آر او جس نے بھی دیا تھا ان کو سمجھ ہے
لیکن عمران خان کو دکھ بڑا ہے کہ وہ اس کے ہاتھ سے نکل گیا۔
یہ بات انہوں نے وویمن کالج کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو واپس لانے کے حوالہ سے کابینہ کے فیصلہ کے ساتھ ہوں،برطانیہ کے ساتھ ابھی تک ہمارا قیدیوں کی واپسی کا کوئی معاہدہ نہیں، ابھی تک ہمیں قانونی برتری حاصل نہیں لیکن عمران خان کی کوشش ہے کہ اس کا م کو پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے، جس کام پر وہ اڑ جاتا ہے اس کو پورا کر کے رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف آتا ہے کہ نہیں آتا میرا خیال ہے نہیں آئے گا۔
ایف اے ٹی ایف میں اپوزیشن بے نقاب ہوئی ہے، اپوزیشن کا ایجنڈا پتہ لگا ہے کہ ان کو پاکستان سے دلچسپی نہیں، یہ اقتدار کے بھوکوں کا ٹولہ ہے، ان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ان سے ہاتھوں اور پیروں کے انگوٹھے لگوالو لیکن نیب کو ختم کرو، میرے ساتھ ملاقات کے دوران سعودی سفیر نے کہا کہ ہمیں پاکستان دل اور جان سے عزیز ہے جو تھوڑی بہت غلط فہمیاں تھیں وہ ختم ہو گئی ہیں ہم اسی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں جس طرح پہلے کھڑے تھے
۔ ایک سوال پر ان کا اپوزیشن کوئی ایک پلیٹ فارم پر نہیں ہے، اپوزیشن تھوڑا سا ٹریلر چلائیں گے وہ بھی آگے ڈبلیو لیول کا سفر شروع ہو جائے گا، میں نے پہلے کہا تھا کہ محرم آجائے گا ان کی اے پی سی نہیں ہو گی۔




































