وزارت داخلہ نے سینتھیا رچی کو خلاف قانون بزنس ویزہ جاری کیا،انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی ) سینتھیا رچی کی ورک ویزا کی درخواست پر وزارت داخلہ کی جانب سے بزنس ویزا جاری کیا جانے

کا انکشاف ہوا ہے سیکرٹری داخلہ کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع تحریری جواب کی کاپی میں سنتھیا سے متعلق دو بار ویزہ قوانین کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا گیا۔
وزارت داخلہ نے 2018 اور 2019 میں دو بار خلاف قانون سینتھیا رچی کے ویزہ میں توسیع کی تحریری جواب میں یہ بھی بتایا گیا کہ سینتھیا رچی نے دونوں بار بزنس ویزہ کیلئے نہیں بلکہ ورک ویزہ توسیع کی درخواست دی تھی۔
ورک ویزہ کی بجائے بزنس ویزہ جاری کرنا ویزہ پالیسی کی خلاف ورزی تھی سینتھیا رچی نے متعلقہ دستاویزات بھی ورک ویزہ کے ساتھ لگائیں لیکن بزنس ویزہ جاری کیا جاتا رہا ہے ۔
تحریری جواب میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ سینتھیا رچی اپنی جس کمپنی کے ذریعے دیگر کمپنیوں کے ساتھ کام کرتی تھیں وہ کمپنی پاکستان میں رجسٹررڈ ہی نہیں سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو تحریری جواب میں بتایا کہ سینتھیا رچی کو ایسے متنازع بیانات دینے سے روکا جانا چاہیے، جو شہریوں کے بنیادی حقوق پر اثرانداز ہوں یاد رہے کہ سنتھیا ڈی رچی کو ملک بدر کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک شہری نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔