
اسلام آباد (ویب ڈیسک )مہلک وبا کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 7افراد جاں بحق ہو گئے اموات کی تعداد 6335ہو گئی ،498نئے
کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 297512ہو گئی ۔نیشن
ل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد8ہزار909ہوگئی ،595مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ97 ہزار512 ہوگئی ہے اور6 ہزار335 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پاکستان کے 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلئے سہولیات ہیں اور ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار41ہوگئی ہے۔ پنجاب97 ہزار44، خیبرپختونخوا36 ہزار414، بلوچستان13 ہزار45، اسلام آباد15ہزار714، آزاد جموں و کشمیر2 ہزار306 اور گلگت میں2 ہزار948 کیسز رپورٹ ہوئے۔
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار206 اور سندھ میں 2 ہزار420 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا ایک ہزار255، اسلام آباد 175، بلوچستان 143، گلگت بلتستان71 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 65 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔














