موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے مقابلے کیلئے اداروں میں کوآرڈینیشن ضروری ہے ،وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی

اداروں میں بہتر کوآرڈینیشن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے تاکہ ریلیف سرگرمیوں کو مزید بہتر اور نقصانات کا ازالہ کرنے کے حوالے سے مشترکہ طور پر حکمت عملی تشکیل دی جا سکے۔
وہ یہاں نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے فلڈز کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، وزیر مواصلات مراد سعید، وزیر برائے آبی وسائل محمد فیصل واوڈا، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل، چیئرمین این ایچ اے، چیئرمین فلڈ کمیشن، ڈی جی میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ و دیگر سینئر افسران شریک تھے۔ صوبائی چیف سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین این ڈی ایم نے وزیراعظم کو ملک میں مون سون، مختلف حصوں میں حالیہ بارشوں کی صورتحال، جانی و مالی نقصانات اور این ڈی ایم اے کی جانب سے ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ محکمہ موسمیات اور فلڈ کمیشن کے حکام نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ حالیہ مون سون کے نتیجہ میں اس سال ملک کے اکثر حصوں اور خصوصاً سندھ اور بلوچستان میں ماضی کی نسبت زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔
دریاو¿ں کی صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس وقت تمام دریاو¿ں میں درمیانے درجے کا بہاو¿ ہے۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ملک کے تمام ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر چکے ہیں جس کی بدولت پانی کی دستیابی کی صورتحال تسلی بخش رہے گی۔