
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے فورٹسکیو گروپ کے چیئرمین اینڈریو فورسٹ کی سربراہی میں آسٹریلین وفد
نے یہاں ملاقات کی۔
ایوان صدر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان نے ایک لبرل اور سرمایہ کاری دوست پالیسی اپنائی ہے لہذاغیر ملکی سرمایہ کاروں کو لبرل سرمایہ کاری کے ماحول سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی سرمایہ کاری پالیسی غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کے لئے ایک جامع فریم ورک فراہم کرتی ہے۔
صدر نے کہا کہ پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو معدنیات کے شعبے میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں 80,000 میگاواٹ ہائیڈل بجلی پیدا کرنے کے مواقع موجود ہیں۔





































