پر ایم ڈی بیت المال کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دیدی ہے: شبلی فراز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے زائرین کی سہولت کے لئے فیری سروس شروع کرنے،وفاقی دارالحکومت کےلئے کیپیٹل ماس

ٹرانزٹ اتھارٹی اور اسلام آباد کے مختلف زونز میں غیر قانونی سوسائٹز میں ہونے والی تعمیرات، گیس اور بجلی کے کنکشن پر عائد پابندی اٹھانے کے لئے کمیٹیوں کے قیام اور بہترین کارکردگی پر ایم ڈی بیت المال کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دیدی ہے، نیپرا نے سالانہ رپورٹ کابینہ کو پیش کی جس کے مطابق کم کارکردگی والے پاور پلانٹس کو بند کیا جا رہا ہے، کابینہ نے حالیہ بارشوں کے نتیجہ میں ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان خصوصاً اندرون سندھ میں ہونے والی تباہ کاریوں اور فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات پر تشویش کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان اور کراچی کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے حوالہ سے وفاقی حکومت کی معاونت پر بات کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ کراچی ملکی معیشت کے لئے انجن آف گروتھ کا کردار ادا کرتا ہے۔
وزیرِاعظم نے این ڈی ایم اے کو ذمہ داری سونپی ہے کہ صوبائی حکومتوں سے مل کر ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جائے تاکہ متاثرین کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے جامع حکمت عملی ترتیب دی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے۔ لہذا وفاقی حکومت کراچی کے مسائل کے حل کے ضمن میں اپنا کردار ادا کرنے کے حوالے سے پر عزم ہے۔ وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ موجودہ حکومت کے دور میں میڈیا کے بقایا جات کے ضمن میں 1.16ارب روپے تھے۔ وزیرِاعظم کی ہدایت پر تمام سرکاری محکموں کی جانب سے ادائیگی کا عمل شروع کیا گیا ۔