صرف ایک اشتعال پسند بیان ہی ہنگامی صورتحال پیدا کر سکتا ہے،قبلہ ایاز

اسلام آباد(ویب ڈیسک )اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہاہے کہ صرف ایک اشتعال پسند بیان ہی

ہنگامی صورتحال پیدا کر سکتا ہے،انسانی رویوںمیں بہتری بلانے کی ضرورت ہے ،اطلاعات تھیں کہ محرم مشکل گزریگا، مگر اللہ کے کرم سے کوئی پریشانی دیکھنے میں نظر نہیں آئی ،وہ دن دور نہیں جب پاکستان امن کا گہوارہ کے طور پر جانا جائیگا۔
پاکستانی پر امن معاشرے کی تشکیل نو، چیلنجز اور مواقع کے عنوان پر اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی ڈاکٹر قبلہ ایاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے محققین، ریسرچ سکالر طالبات کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔
انہوںنے کہاکہ ایسی تقریبات ذہن سازی ، پالیسیوں اور رویوں کی تشکیل نو کیلئے اہم سرگرمی کے طور پر کردار ادا کرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ انسانی رویوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، عدم تشدد کا سہرا نیلسن منڈیلا کو دیتے ہیں مگر کیوں بھول جاتے ہیں کہ ہمارے بزرگان دین کی ہماری تربیت کے لیے بہت سی مثالیں موجود ہیںانہوںنے کہاکہ تاریخ کا مطالعہ کریں، ہمارے عظیم قائدین نے عدم تشدد سے نجات کیلئے بہترین مثالیں قائم کی ہیں۔
ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہاکہ ہم نے بدقسمتی سے اپنی تاریخ کو بھلا دیا ہے،جن ممالک نے باہمی اختلافات کو بھلا دیا ترقی انکا مقدر بنی۔انہوںنے کہاکہ اتفاق کی بنیاد پر جو معاشرے تشکیل ہوئے بین الاقوامی برادری مین اپنا مقام بنا گئے۔ انہوںنے کہاکہ چھوٹے چھوٹے ملک اسلام آباد سے بڑے ملک نہیں تھے مگرانہوں نے امن کو یقینی بنایا، ان ملکوں نے قانون کی پیروی کی، لوگوں کو قبول کیا۔ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ ہم باہر پڑھنے اور نوکریاں حاصل کرنے جاتے ہیں ایک دور تھا کہ وہ یہاں آتے تھے جس معاشرے میں چیلنجز نہ ہوں،وہ معاشرہ مردہ ہوتا ہے۔ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہاکہ انسان کا کمال ہے کہ وہ کیسے ان چیلنجز کو امکانات میں تبدیل کرتا ہے۔
ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہاکہ جو جیسا بھی سوچتا رہے مگر باشعور لوگوں کا وجود اب بھی باقی ہے۔ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہاکہ محرم کے حوالے سے اطلاعات تھیں کہ محرم مشکل گزریگا، مگر اللہ کے کرم سے کوئی پریشانی دیکھنے میں نظر نہیں آئی ،وہ دن دور نہیں جب پاکستان امن کا گہوارہ کے طور پر جانا جائے گا۔