
کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک پر مسلط حکمران دیکھ لیں کراچی جاگ چکا ہے ۔ہماری
سیاست لسانی سیاست نہیں ۔ہماری سیاست کراچی میں رہنے والے ہر طبقے کی سیاست ہے اور ہم یہاں رہنے والے ہر فرد کے حق کی بات کرتے ہیں ،خواہ وہ مہاجر ہوں ،پنجابی ہوں ،سرائیکی ہوں ،ہزار ے وال ہوں یا وہ کسی بھی قومیت اور مذہب سے تعلق رکھتے ہوں ۔جماعت اسلامی کے اس مارچ نے آج لسانی سیاست کو دفن کردیا ۔
یہ بات انہوں نے” جماعت اسلامی کراچی کے تحت شاہراہ قائدین میں ” حقو ق کراچی مارچ“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو جب بھی موقع ملا ،اس نے اس کی کراچی کی خدمت کی ،عبدالستار افغانی نے اور نعمت اللہ خان نے کراچی کی خدمت کی ۔تمام جماعتوں نے کراچی کو تباہ کیا ۔نوجوانوں کو روزگار نہیں ملتا ۔میرٹ کا قتل عام کیا جارہا ۔جعلی ڈومیسائل بن رہے ہیں ۔لوڈ شیدنگ کا عذاب مسلط ہے ،پیپلز پارٹی کے الیکٹرک کی سہولت کار بنی ہوئی ہے ۔
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے اہلیان کراچی کو پانی سے محروم کیا ،کراچی کو کراچی کی حقیقی نمائندگی دی جائے ،جعلی مردم شماری کو مستر کرتے ہیں ،کراچی کے تین کروڑ لوگوں کو ڈیڑھ کروڑ گنا جارہا ہے ۔اس کا مطلب یہ ہے کہ کراچی کو وسائل بھی ڈیڑھ کروڑ کے حساب سے دیا جائے جو ظلم ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ،پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے کراچی کو کچھ تباہ کردیا ، آج ہم نے لسانیت کو دفن کردیا ہے۔کوئی ہمیں لسانیت کی بنیاد پر لڑا نہیں سکتا ۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔انہوں نے اعلان کیا کہ کراچی کے مسائل پر چوکوں اور چوراہوں پر ،مساجد اور تعلیمی اداروں میں ،سڑکوں اور بازاروں میں تین روزہ عوامی ریفرنڈم 15,16,17اکتوبر کومنعقد کیا جائے گا۔ہماری جدوجہد نہیں رکے گی جاری رہے گی ۔














