
مظفرآباد( ویب ڈیسک )جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کشمیر فروش حکمران
ہے ،ٹرمپ مودی اور عمران خان اےک ہی کیٹگری کے ہیں اور کشمیر کے مجرم ہیں ‘دھاندلی سے جنہوں نے حکومت بنائی انہیں کہتا ہوں کہ ہم نے شروع دن سے یہ حکومت تسلیم نہیں کی کیونکہ یہ تقسیم کشمیر کےلئے بنائی گئی ۔ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کہ یہ حکومت تم نے بنائی ہے ہم تمہارا جبر تو برداشت کر لیں گے مگر ناجائز اقدامات کو تسلیم نہیں کریں گے ۔ تم ہم سے جنگ کرنا چاہتے ہو تو سن لو تمہارے خلاف ہم نے روزاول سے جنگ شروع کر رکھی ہے ۔ہم کشتیاں جلا چکے ہیں ‘یہ درست نہیں کہ تم جو بھی کرو وہ قانون ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مظفرآباد میں جمعیت علمائے اسلام جموں وکشمیر مظفرآباد ڈویژن کے زےر اہتمام استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مولا نا فضل الرحمن نے کہا کہ آئےن توڑو اور ہم چپ رہیں یہ ممکن نہیں۔ ہمیں گرفتاری سے ڈراتے ہو تم نے کسی اور کو آزمایا ہوگا جو جھک جاتے ہیں مگر ہم جھکتے نہیں اکڑ جاتے ہیں ۔ہم نے اس انتقامی نیب کے قانون کی مخالفت کی اس وقت ہماری بات نہیں سنی گئی اور آج شہباز شریف گرفتار ہو چکے ہیں ،بیٹا بھی گرفتار ہے ،نواز شریف وطن سے باہر ہےں اور دےگر سیاسی رہنما بھی انتقام کا شکار ہیں ۔1995میں بھی میرے خلاف اراضی کے اسکینڈل بنائے کہاں ہے وہ زمین مجھے دکھائی جائے
مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کا ماضی اور حال اےک ہے ،پراُمید ہوں کہ مستقبل بھی ایک ہو ،عمران خان کشمیر فروش حکمران ہے اور آپ بتائےں ہم غداروں کے ساتھ کیسے بےٹھ سکتے ہیں ۔فاٹا کی خصوصی حیثیت پاکستانی آئےن میں دفعہ 247کے تحت تھی اسی طرح کشمیر کی خصوصی حیثیت ہندوستانی آئےن میں دفعہ 370کے تحت تھی ،امریکا کے زیر اثر پاکستان اور بھارت میں جو حکمران لائے ۔
انہوں نے کہا کہ شرمناک بات ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی بھونڈے انداز میں کی گئی اور اس کے آخر میں لکھا ہے کہ یہ ایف اے ٹی ایف کی ہدایت پر کی گئی ہے اس کا مطلب صاف ظاہر ہے کہ پارلیمنٹ ربڑا سٹمپ ہے اور بیرون آقاﺅں کو خوش کرنے کےلئے جو اقدامات ہو رہے ہیں اسے قانون کہا جا رہا ہے ۔














