وزیر خار کا انڈونیشیا ئی ہم منصب کو فون، تجارتی تعاون پر بات چیت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے  انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریتنو مَارسودی

کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ سیاسی، معاشی و تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق اور پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دو طرفہ سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات پر اظہار اطمینان کیا۔وزیر خارجہ نے اگست میں اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کی کامیاب صدارت اور امن عالم کیلئے کاوشوں پر انڈونیشیائی وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں کو سراہا۔دونوں وزرائے خارجہ کا، دو طرفہ سیاسی، معاشی و تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی و عالمی امور پر مشاورت جاری رکھنے اور خطے میں قیام امن کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کا بھی عندیہ دیا۔وزیر خارجہ نے اپنی انڈونیشیائی ہم منصب کو دورہ ¿ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریے کے ساتھ قبول کیا۔