
اسلام آباد (ویب ڈیسک )پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم ڈان بن گئے
ہیں۔ اپوزیشن کے سات نکات ہیں ایکشن پلان بھی ہے، استعفے آخری آپشن ہوگا، پہلے سول سوسائٹی، وکلا اور محنت کشوں و کسانوں سے رابطے کریں گے ۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ملک کو ایک کباڑیہ کی دکان سمجھ لیا گیا ہے۔ وزیراعظم اس وقت رانگ نمبر، ان کی کابینہ دو نمبر اور شیخ رشید اس کابینہ کے آئٹم نمبر بن چکے ہیں ۔ قیمتی اثاثوں کو بھی تباہ کیا جارہا ہے،روز ویلیٹ کو بھی بندکرکے اس پر لوٹ سیل لگادی گئی۔پی ڈی ایم کے جلسے بھرپور ہونگے ،وزیراعظم ابھی سے خوفزدہ ہوچکے ہیں ۔ عمران خان کو انتباہ کرتے ہیں کہ 11جماعتی اتحاد کے جلسوں کو آپ نہیں روک سکیں گے۔
نفیسہ شاہ نے کہا کہ پہلے سقوط ڈھاکہ ہوا اب سقوط کشمیر سقوط پی آئی اے، سقوط سٹیل ملز، سقوط فنانس بلڈنگ سمیت کئی اورسقوط ہوگئے ہیں۔ وزیر نے جھوٹ کی بنیاد پر پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، وزیر ہوا بازی کو استعفیٰ دینا ہوگا ،قومی ادارے کو نقصان پہنچانا کسی غداری سے کم نہیں ہے ۔ رانگ نمبرز، اے ٹی ایم نے مختلف اور طرح طرح کی آئر متعارف کراکے کس کو فائدہ پہنچایا گیا ؟ روز ویلیٹ کو بھی بند کیا گیا، اس پر لوٹ سیل لگادی گئی، کیا انیل مسرت اس ہوٹل کو خریدنے جارہا ہے، یہ بتانا ہوگا ،روز ویلٹ کسی خسارے میں نہیں ہے، وہ کبھی نقصان میں نہیں رہا ،کیا چارٹر بارے پیپرا رولز کو فالو کیا گیا، یہ سب سے بڑا سکینڈل ہے۔ بی آر ٹی بھی سٹے آرڈر پہ چل رہا ہے۔ مولانا ڈاکٹر عادل پر قاتلانہ حملے اورچار سدہ میں ایک بچی کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی بھی مذمت کرتی ہوں ۔
نفیسہ شاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری طبیعت ناسازی کے باعث ایک نجی اسپتال میں داخل ہیں ،ان کے ٹیسٹ کچھ بہتر آئے ہیں، اس بیماری کے باوجود وہ کسی ملک سے گئے نہ ہی پیشیوں سے غیر حاضری کی ۔وزیراعظم ڈان بن گئے ہیں اور وہ ٹائیگر فورس کے ڈان بن گئے ہیں ،مجسٹریٹ کے کام ٹائیگر فورس کے حوالے کردیا گیا، اس کا نوٹس سپریم کورٹ کو لینا چاہیے۔














