موٹروے زیادتی کیس کا مفرور مرکزی ملزم فیصل آباد سے گرفتار

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور موٹروے زیادتی کیس کا مفرور مرکزی ملزم عابد ملہی فیصل آباد سے گرفتار کرلیا گیا، کیس کا

دوسرا ملزم شفقت پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے ۔دونوں ملزمان نے ڈکیتی کے بعد خاتون سے زیادتی کی تھی ۔
ملزم کی گرفتاری میں اس کی بیوی کو استعمال کیا گیا ہے۔

پولیس نے عابد کی گرفتاری کے لیے جال بچھایا اور اس کی بیوی کو فون فراہم کیے۔ذرائع کے مطابق عابد نے اہلیہ کو فون پر بتایا کہ وہ فیصل آباد آئے گا جس کے بعد اس کی اہلیہ کو فیصل آباد پہنچایا گیا، اور جہاں اس کی بیوی کو پہنچایا گیا تھا، وہاں پولیس نے سفید کپڑوں میں جال بچھایا ہوا تھا جب وہ اپنی بیوی کو ملنے پہنچا تو پولیس نے بڑی حکمت عملی ، بغیر تشدد اور مزاحمت کے گرفتار کرلیا ۔
ملزم کو گرفتاری کے بعد لاہور لایا گیا،ملزم کو چار دفعہ پکڑنے کی کوشش کی گئی، مگر ملزم چالاکی سے پولیس کو ڈاچ کرکے فرار ہوتا رہا ۔بالآخر آج ایک ماہ بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ادھر معاون خصوصی شہباز گل نے عابد ملہی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق سزا ملے گی ،جبکہ فیاض الحسن نے کہا ہے کہ عابد ملہی سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے پولیس یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ ملزم ایک ماہ کن لوگوں کے پاس رہا کون لوگ ان کے سہولت کار بنے۔c