
لاہور (ویب ڈیسک)مسلملیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو پاسبان (ن)لیگ کی رابطہ عوامی
مہم کا حصہ ہے، مہم ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے شروع کی جا رہی ہے۔مریم نواز سے ووٹ کو عزت دو پاسبان بننے والے رضاکاروں کے وفد نے ملاقات کی ۔
اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا مہم کا مقصد ملک میں حقیقی جمہوری کلچر کو پروان چڑھانا ہے، آئین کی پاسبانی، پاکستان کی پاسبانی ہے، مضبوط آئین خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا جمہوریت میں مکالمے اور دلیل سے اختلاف رائے کے تبادلے کی مثبت اقدار کو فروغ دیا جائے، ایمان، اتحاد اور تنظیم پر کاربند رہتے ہوئے ووٹ کو عزت دو کا پیغام پھیلایا جائے گا، آئین کی سربلندی، عزت، خود مختاری اور خوشحالی آئین اور ووٹ کی حرمت سے ہی ممکن ہے۔
ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ حکومت عوام کے ساتھ جنگ میں جیت نہیں سکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آچکی ہے اور انہوں نے نوازشریف کی آواز پر لبیک کہا ہے، انشااللہ یہ تحریک کامیاب ہو گی۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی ہر بیماری کا علاج ووٹ کو عزت دو کے نعرے میں چھپا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کی عزت کو پامال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں مہنگائی بڑھی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا مقدمہ گلی گلی اور گھرگھر پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب قربانی کا وقت آئے گا تو آپ مریم کو پہلی صف میں دیکھیں گے۔














