
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کی اصل وجہ ذخیرہ اندوزی ہے۔ ذخیرہ اندوزی پر قابو
پا لیا تو مہنگائی کی صورت میں واضح بہتری نظر آئے گی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیراعظم کی زیر صدارت مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کیلئے ٹائیگر فورس کو پہلا ٹاسک دیدیا گیا ۔
اجلاس میں پائلٹ پراجیکٹ اسلام آباد سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جسکے تحت ابتدائی طور پر اسلام آباد کی 9 ہزار دکانوں کی مانیٹرنگ ہو گی۔ٹائیگر فورس کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مل کر نشاندہی کریں گے۔شہر کی تمام دکانوں پر ریٹ لسٹ اور اوورچارجنگ کی مانیٹرنگ ہوگی۔ٹائیگر فورس ضرورت سے زائد اسٹاک یا ذخیرہ اندوزی کی فوری نشاندہی کرے گی۔ جلاس میں مزید کہا گیا ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ فوری کاروائی کرے گی۔کاروائیوں کی رپورٹ براہ راست وزیراعظم کو پیش کی جائیگی۔ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے یا اوورچارجنگ کی صورت میں بھاری جرمانے ہوں گے۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا مسئلہ کی اصل وجہ ذخیرہ اندوزی ہے۔ انہوں نے کہا ذخیرہ اندوزی پر قابو پا لیا تو صورت حال میں نمایاں بہتری آئے گی۔ وزیراعظم نے کہا انتظامیہ یقینی بنائے کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن ہو۔














