
اسلام آباد ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف اور ان کے
صاحبزادوں حسن، حسین کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں،مرحومہ شمیم اختر کے جنازے میں شریک ہوکرثواب دارین حاصل کریں ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ان کے سمدھی اسحاق ڈار اور صاحبزادوں حسن، حسین کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں، وہ تشریف لائیں اور مرحومہ بیگم شمیم اختر کے جنازے میں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں، ریاستی جبر کا پراپیگنڈہ دانستہ اس معاملے میں سیاست کرنا ہے، آپ کسے بے وقوف بنا رہے ہیں۔














