حکومت شریف خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے،مریم اورنگزیب

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت

شریف خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، والدہ کے انتقال کے باوجود شہباز شریف ابھی تک جیل میں ہیں اورانہیں رہا نہیں کیا جا رہا، والدہ کی وفات سے بڑا صدمہ نہیں ہوتا،حکومت ہر معاملے میں ناکام ہوئی ہے ، ملکی معیشت کا جنازہ نکل چکا۔
ماڈل ٹاﺅن سیکرٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ا سٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق تباہی کا سفر جاری ہے، یہ رپورٹ حکومت کے خلاف فرد جرم ہے، جی ڈی پی گروتھ 5.8فیصد سے 1.9فیصد پر آگئی، یہی حکومت رہی تو معیشت کا مزید برا حال ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کےلئے غم کی گھڑی ہے ،ٹرائل اور یفرنس کے باوجود شہبازشریف کو رہا نہیں کیاگیا ،شہبازشریف کو رہا نہ کرنا افسوسناک ہے والدہ کی وفات کا صدمہ بہت بڑا ہوتا ہے ،شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کر دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ چور اورکرپٹ ٹولہ کرونا کی شکل میں حکومت کوعوام پر مسلط کیاگیا،موجودہ سلیکٹڈ ٹولے کو پتہ ہے وہ نااہل ہے ،ہر شعبہ میں ڈاکہ ڈالا جارہاہے ،حالیہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ عمران خان اور ٹولے پر فرد جرم ہے ،فرد جرم کرائے کے ترجمانوں پر ہے کہ معیشت بحال ہو رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک پر سیاسی انتقام میں اندھوں کی حکومت ہے ، نواز شریف ڈاکٹرز کی ہدایات پر ہی وطن واپس آئیں گے۔علاوہ ازیں اپنی ٹوئٹ میں انہوںنے کہا کہ شہبازشریف کی والدہ کے انتقال کو دودن ہوگئے لیکن ابھی تک شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو رہا نہیں کیاگیا۔