حج کے نام پر فراڈ کرنے والے قطعی رعایت کے مستحق نہیں :لاہور ہائیکورٹ

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے شہریوں کو حج پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر فراڈ کرنے

والے ملزم کی درخواست ضمانت پرسماعت کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ ایسے ملزمان قطعی رعایت کے مستحق نہیں ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے ملزم محبوب علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔
فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے لوگوں کو حج پر بھجوانے کے پیسے لیے ،لوگوں کے ساتھ حج کے معاملے پر فراڈ کیا،ایسے ملزمان رعایت کے مستحق نہیں ۔ فاضل عدالت نے کہا کہ اگر ملزم لوگوں کے پیسے واپس کرتا ہے تو ضمانت ہوگی ۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ہمیںمشاورت کا وقت دیا جائے ۔عدالت نے ملزم محبوب علی کی درخواست ضمانت پر کارروائی دس روز تک ملتوی کردی۔