
اسلام آباد(ویب ڈیسک فوٹو :فائل )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز
گل نے کہا ہے کہ صنعت کاروں کو 100 سے 150 ارب کا ریفنڈ تاریخی اقدام ہے ،ٹیکسٹائل میں بہتری کے لیے حکومت کو مشکل فیصلے کرنا پڑے۔
انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صنعت کاروں کو 100 سے 150 ارب کا ریفنڈ تاریخی اقدام ہے۔ فیصل آباد میں صنعتوں کا پہیہ چل پڑا، ماضی میں فیصل آباد پر توجہ نہیں دی گئی، حکومت معاشی ترقی میں تاجر برادری کے کردار کی معترف ہے، حکومت نے برآمدات میں اضافے کیلئے خصوصی پیکج دیئے، ماضی میں مہنگے معاہدوں کی وجہ سے صنعتوں کو مہنگی بجلی دی جا رہی ہے، پاکستان کی معاشی ترقی میں سیالکوٹ کا اہم کردار ہے، روزگار ملے گا تو معیشت چلے گی، ملک کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے ۔
شہباز گل نے کہا کہ فیصل آباد کی پاور لومز کوڑیوں کے بھا بیچی جا رہی تھیں آج چلنے لگ گئیں، وزیراعظم عوام کو روزگار کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، 3 ہفتے پہلے فیصل آباد میں بتایا گیا کہ 2 لاکھ مزدوروں کی کمی کا سامنا ہے، خصوصی اقدامات سے ٹیکسٹائل کا شعبہ مکمل بحال ہوچکا، زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب تک پہنچ گئے،صنعتکاروں کو 100سے 150ارب کا ریفنڈ تاریخی اقدام ہے ۔




































