سردار عثمان بزدار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، سیلف آئیسولیٹ ہوگئے

لاہور (ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔وزیر اعلیٰ

کے فوکل پرسن برائے ڈجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ عثمان بزدار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو گزشتہ رات سے ہلکی علامات یعنی بخار اور فلو تھا اور وہ ڈاکٹر کے مشورے پر سیلف آئیسولیشن میں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو فلو اور بخار کی بھی شکایت ہے۔ جس کے بعد ان کا باقاعدہ کورونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا۔ طبیعت ناسازی کی وجہ سے سردار عثمان بزدار نے اپنی تمام مصروفیات ترک کر دی ہیں۔