
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی
حکومت نے ڈھائی سال میں 14 ارب قرض لیا، اپوزیشن کے کیخلاف کردار ادا کرنے کے سوا حکومت نے کچھ نہیں کیا۔عمران خان کی دھمکیاں اور رویہ وزیراعظم والا نہیں ۔
پیر کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام کی پاداش میں ملکی معشےت کا بےڑ ا غر ق ہو گےا ہے ۔ ملک پر دونوں ہاتھوں سے ڈا کہ ڈالا جار ہا ہے ۔ جب مافےاز حکومت چلائےں گے تو ملک سے مہنگائی اور بےروزگاری ختم نہےں ہو گی ۔ سابق چےف جسٹس ثاقب نثار نے جعلی بےان حلفی پر جعلی سےلےکٹڈ وزےراعظم کو اےن آر او دےا ۔
انہوں نے کہا کہ عمران نےا زی نے 12 لاکھ پر غےر قانونی گھر رےگولرائز کر اےا اور اب چور دروازے سے خو د اےن آر او مانگ رہے ہےں۔ نےب نےازی گٹھ جوڑ کی کارکردگی صرف سےاسی مخالفےن کی زبان بندی ہے ۔ عمران خان کی دھمکیاں اور رویہ وزیراعظم والا نہیں، ہم بھی اس لڑائی میں پورا تریں گے،عمران خان کی حکومت ڈھائی سال میں بدترین سیاسی انتقام کرتی رہی ہے۔




































