
اسلام آباد(ویب ڈیسک):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی
دیانت داری، سچائی اور محنت پر ساری قوم متفق ہے، وہ مسائل سے احسن طریقے سے نمٹ رہے ہیں، سیاسی، معاشی بحرانوں سے قوم کو نکال کر آگے لیکر جائیں گے، وزارت داخلہ 120 دن میں بدل جائے گی، عوام کو سہولیات فراہم کریں گے، پارکس اور باغات کو بہتر بنائیں گے، ناکے ختم کردیے، پولیس کو مزید گاڑیاں دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس کی پاسنگ آٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے آپکو عزت دی ہے اور آپ نے پولیس کو عزت دی ہے، آپ پہلے وزیر اعظم ہیں جس نے پولیس کی پاسنگ آٹ تقریب میں شرکت کی ہ۔
، اس سے کراچی سے طور خم تک امن وامان کا فریضہ سر انجام دینے والے ہر جوان کو آج عزت ملی ہے اور اسکا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پانچ سو کیمرے خراب تھے، اب سب اٹھارہ سو کیمرے درست کام کر رہے ہیں، پولیس چوکیاں جہاں شہریوں کو تنگ کیا جاتا تھا اب ختم کردی ہیں، صرف تین چوکیاں باقی ہیں وہ بھی مزید گاڑیاں ملنے پر ختم کردی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جس طرح کام کر رہے ہیں ان کے نام کا ڈنکا صرف پاکستان نہیں ، دنیا میں بجے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بہترین ٹیم کام کر رہی ہے، پولیس کی ہاسنگ کیلئے دوسو کنال زمین ملی ہے۔ وزیراعظم سے درخواست ہے کہ چار سو کنال دینے کے احکامات جاری کریں، اسلام آباد میں پانچ سو مدارس ہیں جہاں قرآن و سنت کی تعلیم دی جاتی ہے، ہم تمام مکاتب فکر کے علماکو ساتھ لیکر چلیں گے، 120دن میں وزارت داخلہ بدل جائیگی، عوام کو سہولیات دیں گے۔














