
اسلام آباد(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) صدرمملکت ڈاکٹر عارف
علوی نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کیلئے ہمیں سیاسی مفادات سے بالاتر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، خواتین کے فعال معاشرتی کردار کےلئے انہیں خودمختار بنانا بہت ضروری ہے مالیاتی سہولیات فراہم کرکے خواتین کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنایا جاسکتا ہے۔
ایوان صدر میں صنفی تضادات دور کرنے کیلئے قومی اقدامات سے متعلق اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہاکہ دفاتر اور کام کی جگہوں پر ڈے کیئرز کا ہونا بہت ضروری ہے۔ خواتین کیلئے دفاتر اور کام کی جگہوں پر مناسب والگ واش رومز بھی بہت ضروری ہیں۔
ڈاکٹر شیریں مزاری پارلیمنٹ میں خواتین کے حقوق کیلئے فعال اور سرگرم کردارادا کرتی ہیں۔ خواتین کے حقوق کیلئے ہمیں سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ خواتین کو مالیاتی سہولیات فراہم کرکے انہیں حقیقی معنوں میں با اختیار بنایا جاسکتا ہے۔ بینکوں کو خواتین کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کاروباری قرضوں کی فراہمی کا جائزہ لینا چاہیے۔




































