عمران کی مسلط کردہ حکومت اپنی نالائقی اور چوری کی موت مر رہی ہے،مریم اورنگزیب

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران

صاحب پی ڈی ایم اگر سیاسی موت مر چکی ہے تو آپ ہر روز اجلاس بلا کے ماتم کیوں کر رہے ہیں؟، آپ کی مسلط کردہ حکومت اپنی نالائقی ، نااہلی اور چوری کی موت مر رہی ہے ۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کے اجلاس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کے بجائے عوام کو جو ٹف ٹائم آپ کی نالائقی نااہلی اور چوری سے مل رہا ہے، اس کا علاج ہو چکا ہے ۔کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلانے کے بجائے معیشت پر اجلاس بلائیں جو ڈوب چکی ہے۔
انہوں نے کہا عمران صاحب آٹا چینی بجلی گیس ایل این جی دوائی چوری پر اجلاس بلائیں۔ پھولوں کے شہر لاہور کی صفائی پر اجلاس بلائیں جو آپ کی نااہل، نالائق اور کرپٹ حکومت میں کوڑے کا ڈھیر بن چکا ہے ۔این آر او پر آنے والی سلیکٹڈ نااہل اور چور حکومت روزانہ روتی ہے کہ این آر او نہیں دوں گا۔عمران خان 19جنوری کو پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرے گی تاکہ آپ کو فارن فنڈنگ کیس میں دیا گیا این آر واپس لیا جا سکے۔