صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے :فردوس عاشق اعوان

لاہور (ویب ڈیسک ) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ

صحافت اور سیاست بیک وقت نہیں چل سکتے، صحافت کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہئے اور نا ہی صحافیوں کو کسی جماعت کا ذیلی ونگ بننا چاہئے۔میڈیا کو بطور انڈسٹری اپنے رولز متعین کرنے چاہئیں-میڈیا او رحکومت کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کےلئے ہر ممکن اقدام کریں گے -
ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور پریس کلب میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صحافت کا شعبہ بھی اصلاحات کے عمل سے گذر رہاہے - پاکستان میں میڈیا یکسر بدل گیاہے سوشل میڈیا نے روایتی میڈیا کو پس منظر میں دھکیل دیاہے -نئی میڈیا پالیسی میں اشتہارات کے معاملے میں پک اینڈ چوز کے رحجان کا خاتمہ کردیاگیاہے -ماضی میں جو کچھ بھی غلط ہوا اس کو جاری نہیں رکھ سکتے -صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے اس مقصد کے لئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر شہزادہ ذوالفقار کی سربراہی میں چاروں صوبوں کی نمائندہ کمیٹی قائم کردی گئی ہے - کمیٹی کا وفد صحافتی مسائل کے حل کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرے گا -
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی آواز عوام کی آواز ہے ۔جہاں حکومت صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے وہاں صحافیوں کو بھی حکومتی موقف سے برابری کا سلوک کرنا چاہےے۔ صحافت ایک ایسا آئینہ ہے جو معاشرے کے مسائل حکومت کو دکھاتا ہے۔