پاکستان، امریکا طالبان معاہدے کی مکمل حمایت کرتا ہے :وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد (اویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) وزیراعظم عمران

خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات دیرینہ، بردارانہ، ثقافت اور ایمان پر مبنی ہیں،پاکستان، امریکا طالبان معاہدے کی مکمل حمایت کرتا ہے، افغانستان تنازع کا حل فوجی نہیں مذاکرات ہیں، افغانیوں کے بعد افغانستان میں امن کی سب سے زیادہ خواہش پاکستان کی ہے، افغانستان میں امن سے خطے کو تجارتی اور معاشی فوائد ملیں گے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مسعود فاو¿نڈیشن افغانستان کے سربراہ احمد ولی نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے مرحوم احمد شاہ مسعود کی خدمات کو سراہتے ہوئے تمام فریقین کو سیز فائر معاہدے کی پاسداری، پرامن ومستحکم افغانستان کے قیام پر زور دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات دیرینہ، بردارانہ، ثقافت اور ایمان پر مبنی ہیں۔مسعود فاونڈیشن افغانستان کے سربراہ کو آزادانہ ویزا رجیم سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے افغان امن عمل میں پاکستانی کردار سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں تھا مذاکرات پر مبنی سیاسی تصفیہ ہی افغان تنازع کا حل ہے۔ افغانستان میں امن کی افغانیوں کے بعد سب سے زیادہ خواہش پاکستان کی ہے امریکا طالبان معاہدے کی پاکستان مکمل حمایت کرتا ہے۔انٹرا افغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں گے،انٹرا افغان مذاکرات افغان قیادت کیلئے تاریخی موقع ہے۔