
اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے
پاکستان کی تاریخ کے ریکارڈ قرضے واپس کیے اور مجموعی طور پر 6 ہزارارب روپے قرض کی قسطوں کی مد میں دیے ہیں ، کورونا کے باوجود ملکی معیشت مثبت سمت مےں اور اس مےں استحکام آرہا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا بڑا اثاثہ ہیں، شوکت خانم فنڈز میں بیرون ملک پاکستانیوں نے بڑھ چڑھ کا حصہ لیا۔
جمعرات کو اسلام آباد مےں روشن ڈیجیٹل اکاو¿نٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد سب سے بڑا مسئلہ مالی خسارہ تھا، جس کاسب سےزیادہ اثرملک کی کرنسی پرہوتاہے، کرنسی گرتی ہے توسب سے زیادہ بوجھ غریب پرپڑتاہے، غریب عوام اورتنخواہ دارطبقے کومشکلات کاسامناہے، ہم نے پاکستان کی تاریخ کے ریکارڈ قرضے واپس کیے، ڈھائی سال میں 20 ارب ڈالر واپس کرچکے ہیں، یعنی اب تک 6 ہزار ارب روپے قرضوں کی قسطوں کی مد میں دے چکے ہیں، آج تک کسی حکومت نے اتنے قرضے واپس نہیں کیے۔
عمران خان نے کہا کہ بہتراقدامات سے اب ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہورہاہے، کورونا کے دور میں بھی ہماری برآمدات میں رکارڈ اضافہ ہوا ہے، جب تک روپیہ مضبوط نہیں ہوگا، معیشت مضبوط نہیں ہوگی، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا بڑا اثاثہ ہیں، شوکت خانم کیلئے جب فنڈزاکٹھے کیے توسب سے زیادہ اوورسیزپاکستانیوں نے حصہ لیا، سارے معاشی اشاریے مثبت ہوگئے ہیں، ملک کی معیشت آج مثبت سمت میں جارہی ہے، ٹیکسٹائل کی صنعت بحال ہوئی ہے لوگ نئی فیکٹریاں لگا رہے ہیں، روپے کومستحکم رکھنے کیلئے بھی روشن ڈیجیٹل اکاو¿نٹ اہم پیشرفت ہے۔














