
اسکردو (ویب ڈیسک) کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجدسدپارہ نے والد کی موت کی تصدیق کردی۔ محمد
علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے حکومت گلگت ٹوارزم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں والد کی موت کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مشکور ہوں، عسکری ایوی ایشن کے بہادر پائلٹس کا بھی مشکور ہوں۔
ساجد سدپارہ نے کہا کہ اپنے والد کا مشن جاری رکھوں گا اوران کا خواب پورا کروں گا۔ واضح رہے کہ دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو سردیوں میں سر کرنے کی مہم پر جانے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ اور دیگر دو کوہ پیماو¿ں کو لاپتہ ہوئے 10 دن سے زائد ہوگئے ہیں۔لاپتہ ہونے والے کوہ پیماو¿ں کی تلاش کے لیے پاکستان آرمی اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی جانب سے کیے جانے والے سرچ آپریشن میں کوئی سراغ نہ مل سکا۔














