ٹاس جیت کر لڈیاں ڈالنے والوں کو عمران نے میچ میں شکست فاش دی، فردوس عاشق

لاہور (ویب ڈیسک) اپوزیشن نے سینٹ کی سیٹ پرمحض ٹاس جیت کر لڈیاں ڈالنا

شروع کر دی تھیں جبکہ عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لیکر میچ جیتا ہے۔ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کی گھنٹیوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ چوہدری شجاعت نے اپوزیشن کو بتادیا ہے کہ وہ اصول پرست اور وضع دار انسان ہیں اور مانگے تانگے کی سیاست سے پنجاب میں عدم استحکام کا حصہ نہیں بنیں گے۔
ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ جہاں جہاں خواتین بطور ورکر کام کر رہی ہیں حکومت وہاں ان کے حقوق کی محافظ ہے۔ ہمیں اسلامی ریاست میں خواتین کے کردار کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی قیادت پر پورا اعتماد رکھتے ہیں۔یوسف رضا گیلانی نوٹ سے نہیں ووٹ سے سینیٹر بنے ہیں۔ سینٹ میں نوٹ نے ووٹ کو شکست دی ہے ۔اسی کرپٹ سسٹم کے خلاف تو تحریک انصاف جدو جہد کر رہی ہے۔