اپوزیشن کے تمام ووٹ ملنے کا انتظام کر لیا ہے،یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ کے لئے پی ڈی ایم

کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن ارکان کے تمام ووٹ کے حصول کا انتظام کر لیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ کے سابقہ انتخاب کے تجربے کو مدنظر رکھ کر یہ انتظام کیا گیا ہے۔ فی الوقت کوئی مداخلت نظر نہیں آ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہا¶س میں سابقہ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اور پیپلزپارٹی کے رہنما شیریں رحمان کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
چیئرمین سینیٹ کے امیدوار سے میڈیا نے استفسار کیا کہ سابقہ الیکشن کے حوالے سے 13,14 اپوزیشن کے ارکان کے پھسلنے کا ایک بار پھر خطرہ تو محسوس نہیں کر رہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اس تجربے کو مدنظر رکھ کر ہم نے انتظام کر لیا ہے۔ اپوزیشن ارکان یکجا ہیں۔
جماعت اسلامی سمیت تمام جماعتوں سے رابطے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان سینیٹ کو ٹیلیفون آنے سے آگاہ نہیں ہوں۔ تاہم چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے حوالے سے کوئی مداخلت نہیں ہو رہی ہے۔ حکومتی ارکان کے ووٹ ملنے سے متعلق سوال کے جواب میں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سلیم مانڈووی والا کے کھانے کی دعوت میں تو میں نے حکومتی ارکان سینیٹ کو بھی دیکھا جن کے متعلق بات کی جا رہی ہے فی الوقت تو ہمیں غیرجانبدار نظر آ رہے ہیں۔