
اسلام آباد ویب ڈیسک )اسلام آبادکرونا وباءسے متاثر ہونے والے مریضوں کی شرح
میں اضافے کے پیش نظر سینیٹ سیکرٹریٹ نے اراکین سینیٹ کی حلف برداری کی تقریب اور چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابی عمل کیلئے حفاظتی اقدامات پر مبنی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ کرونا وباءکے پھیلاو¿ کو روکنے کیلئے حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے ایس او پیزپر سختی سے عمل کیا جائے گا،جس کے تحت پارلیمنٹ کی بلڈنگ کے اندر مہمانوں کا داخلہ محدود کرنا پڑا ہے۔
نومنتخب اراکین سینیٹ پیشگی کارڈ کے اجراءکے بعد صرف ایک مہمان کو اپنے ساتھ لا سکیں گے جبکہ عمارت کے اندر غیر ضروری طور پراکٹھے ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اسی طرح میڈیا کیلئے بھی پہلے سے اختیار کئے گئے ایس او پیز کے تحت جاری کئے گئے کارڈ قابل استعمال ہونگے اضافی سیشن کارڈ جاری نہیں کئے جائیں گے۔
کرونا وباءکے دوران سینیٹ اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹس نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ مشاورت کے بعد متفقہ طور پر ایس او پیز تیار کئے تھے اور موجودہ حالات کے پیش نظر انہی ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا تا کہ وباءکے پھیلاو¿ کو روکنے میں انفرادی اور اجتماعی طور پر کر دار ادا کیا جا سکے۔




































