اپریل تک کورونا ویکسین پاکستان آنا شروع ہوجائے،سربراہ این سی او سی

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر

نے کہا ہے کہ تین کروڑ افراد کے لیے کورونا  ویکسین خریدیں گے۔ایک  کمپنی کو ویکسین کا آرڈر دے دیا ہے، دوسری کمپنی کو جلدی آرڈر دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ مارچ سے اپریل تک ویکسین پاکستان میں آنا شروع ہوجائے گی ۔

 کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو کورونا ہو جائے تو نتائج سنگین ہوتے ہیں۔ ہفتہ دس دن بعد 50 سال کے عمر تک کے لوگوں کو ویکسین دیں گے

اسد عمر نے کہا کہ کوشش ہے کہ 60 سے 70 فیصد لوگوں کو ویکسین دیں۔  انہوں نے اپوزیشن کے لانگ مارچ کے سوال پر کہا کہ ان کو چاہئے کہ وہ عوام کی جان خطرے میں نہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے فیصلے سیاسی بنیادوں پر ہوتے ہیں