پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی راہیں جدا ہوچکی ہیں:وزیر داخلہ شیخ رشید

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی

ایم کا بکھرنا اپوزیشن کی نااہلی عیاںکرتا ہے ، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کی راہیں جدا ہوچکی ہیں ،یہ عمران کو ہٹانے کے لئے اکٹھے ہوئے تھے مگر خود پیچھے ہٹ گئے ، مولانا فضل الرحمن وزیراعظم کو گھر نہیں بھیجے سکتے ، اپوزیشن انتخابی اصلاحات پر اسمبلی میں بیٹھ کر بات کرے، قائد اعظم کے افکار پر عمل کر نے سے ملک کی ترقی ممکن ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہو ںنے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کیلئے قومی اسمبلی میں بیٹھ کر بات کرنا ہوگی، پی ڈی ایم کا بکھرنا اپوزیشن کی نااہلی عیاں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل ہوتی رہتی ہے، میں یہیں ہوں، وزیر وزیر ہوتا ہے، چاہے۔ اس وزارت میں ہو یا اس وزارت میں، اسمبلیوں میں آئیں، عمران خان ان سے نہیں جانے والا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو جلد کنٹرول کر لیا جائے گا۔
ان کاکہناتھا کہ کابینہ میں ردوبدل ہوتی رہتی ہے،میں یہیں ہوں،وزیروزیرہوتا ہے،چاہے اس وزارت میں ہویااس وزارت میں عمران خان سیاست کا کپتان ہے اور اس کے ساتھ کھڑا ہوں،عمران خان جہاں کہیں گے وہیں کھیلوں گا،عمران خان کے ساتھ آیا ہوں اور اس کے ساتھ ہی جاﺅں گا،یہ سارے لوگ عمران خان کیخلاف کھڑقے ہوئے ٹائیں ٹائیں فش ہو گئے ،کپتان کے خلاف کھڑی ہونے والی اپوزیشن ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی ہے ۔