
اسلام آباد (ویب ڈیسک،فوٹو فائل )وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا
اجلاس یکم اپریل (جمعرات کو) طلب کرلیا ہے۔ کابینہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورت پر بریفنگ دی جائے گی۔کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور این سی او سی کے فیصلوں پر بریفنگ دی جائے گی۔وفاقی کابینہ اجلاس کا 22 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ۔
اجلاس میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔ پبلک سیکٹرز آرگنائزیشن کے سربراہوں کی خالی پوسٹوں پر بریفنگ ایجنڈے میں شامل ہے ۔ پی آئی اے سی ایل بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔ پی او ایف بورڈ کے ممبران کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہے ۔ ڈرگز کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت کی منظوری بھی دی جائے گی۔ این آئی ایچ کے ای ڈی کی پروموشن ایجنڈے میں شامل ہے ۔ رولز بزنس 1973 میں ترمیم کا معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔
نیپرا کے ممبران کی تعیناتی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے ۔ کووڈ ویکسین کی زیادہ سے زیادہ ریٹٰیل قیمت کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ ای سی سی اور سی سی ایل سی کے فیصلوں کی توثیق کریگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ رائٹس سے متعلق پریزینٹیشن دی جائے گی۔














