
اسلام آباد (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں اہم
تبدیلیاں کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے ان کی جگہ حماد اظہر کو وزیر خزانہ بنا نے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یہ اہم ترین فیصلہ اپنی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا بھی امکان ہے جس میں شبلی فراز کو پیٹرولیم اور فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات ملنے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی رہنماو¿ں کے اجلاس میں شبلی فراز، معید یوسف، زلفی بخاری، ملک امین اسلم اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں عالمی سطح پر ملکی بیانیہ مضبوط بنانے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔اس کے علاوہ ملکی اور قومی معاملات سے متعلق امور پر بھی مشاورت کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان دوبارہ آفس سنبھالتے ہی کابینہ میں تبدیلیاں کریں گے۔ وزیراعظم کارکردگی کی بنیاد پر کابینہ میں ردوبدل کریں گے۔ بعض وزرا کو دوبارہ قلمدان سونپے جائیں گے۔




































