
اسلام آباد (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد
شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہو ا جس میں دونوں رہنما ﺅں نے خطے کی صورتحال سمیت کورونا صورتحال اور باہمی تعاﺅن کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلین ٹری منصوبے سے متعلق لکھے گئے خط کے جواب میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو خصوصی ٹیلی فون کرکے ان کی صحت سے متعلق دریافت کی ہے۔ ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماو¿ں نے سعودی عرب کے بلین ٹری مہم کے آغاز پر بات چیت کی۔ عمران خان نے سعودی عرب کے گرین منصوبہ شروع کرنے کے اقدام کو سراہا وزیراعظم نے پاکستان کے گرین منصوبہ کے حوالے سے بھی انھیں آگاہ کیا۔
ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماﺅں نے پاک سعودی عرب بلین ٹری منصوبے پر مشترکہ کو ششوں پر اتفاق کیا اور ولی عہد نے بلین ٹری سونامی منصوبے میں شراکت داری کی خواہش کا بھی اظہار کیا جبکہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان عہد کیا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب ماحولیاتی منصوبوں پر ملکر کام کریں














