صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی بھی کورونا کا شکار، ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسین کی پہلی ڈوز لگواچکا تھا تاہم دعا ہے کہ اللہ کورونا کے تمام متاثرین پر رحم فرمائے۔