دیوسائی تک عوام کی رسائی کےلئے سڑکیں نواز شریف نے بنائیں ،مریم اورنگزیب

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے دیوسائی کے

بارے میں ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوے کہا ہے کہ عمران صاحب دیوسائی تک عوام کی رسائی کے لئے سڑکیں محمد نواز شریف نے بنائیں ہیں
۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا محمد نوازشریف کے لگائے پاور ہاوس سے عوام دیو سائی کو بجلی مل رہی ہے۔ نواز شریف نے قوم کو روزگار اور امن دے کر اس قابل بنایا کہ وہ دیوسائی جاسکیں۔ قوم بھوک، بیماری، مہنگائی اور افلاس سے مر رہی ہے۔ کرپشن کا ڈھول پیٹنے ، جھوٹے الزامات لگانے سے قوم کا پیٹ نہیں بھرا اور روزگار نہیں ملا۔ قومیں روزگار اور تعلیم سے بنتی ہیں، نواز شریف نے قوم کو روزگار دیا، تعلیم، صحت اور معاشی بہتری قوم کو دی، وطن کی تعمیر کی ۔ قوم کے پاس روزگار ہو،امن اور امید ہو تو وہ دیوسائی بھی جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے قوم کو آٹے، چینی، گھی، دال، سبزی کی مہنگائی، روزگار، معیشت کی تباہی کے جہنم میں پھینک دیا۔ جنوبی ایشیا میں اس وقت سب سے کم شرح ترقی اور سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے انہوں نے کہا سود کی شرح اور بھاری ٹیکس لگا کر ٹیکس ریونیو میں اضافے کا گلا گھونٹ دیا گیا ۔ عمران خان نے پاکستان کو قرض کے جال میں پھنسا دیا، پاکستان کا پیسہ اب صرف قرض پر سود کی ادائیگی میں جا رہا ہے اس سود کے بڑھنے کی وجہ یہ ہے کہ عمران صاحب نے اڑھائی سال میں 12 ہزار 863 ارب قرض