پیپلزپارٹی کو شوکاز نوٹس نہیں بھیجا بس وضاحت مانگی ،شاہد خاقان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ، پیپلزپارٹی کو شوکاز نوٹس نہیں بھیجا

بس وضاحت مانگی ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ براڈ شیٹ سکینڈل میں موساوی نے کہا کہ وزرا پیسے مانگتے رہے، حکومت چیئرمین نیب کو بلیک میل کر رہی ہے، ملک میں بڑے بڑے اسکینڈل ان کو نظر نہیں آتے، نیب کا ادارہ خود قابل احتساب ہے۔
ا نہوں نے کہا کہ حکومت کشمیر کے معاملات عوام کے سامنے نہ رکھ سکی۔انہوں نے کہا کہ مولانا نے پیپلزپارٹی کو شوکازنوٹس نہیں بھیجا، وضاحت طلب کی،، پیپلزپارٹی نے اتحاد کا بھروسہ توڑاہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایل این جی ریفرنس میں کوئی حقیقت نہیں احتساب کا ادارہ خود قابل احتساب ہے حکومت روز ویلٹ ہوٹل کے معاملے پر وضاحت کرے کہ آخر یہ ہے کیا یہ ہوٹل پاکستان کی ملکیت ہے اور اس کی حقیقت عوام کو بتانا ضروری ہے حکومت چینی اور آٹا امپورٹ کرنے کا اسکینڈل عوام کے سامنے نہ رکھ سکی ملک کے اثاثے پر ہی حکومت کوئی عوام کے سامنے وضاحت کردے۔ ا
نہوںنے کہا کہ نیب کی سرکس چلتی رہے گی اور یہ بہت پرانی ہے نیب کا مقصد ہی سیاستدانوں کو ٹارگٹ کرنا ہے یا ملک چلا لیں یا پھر نیب کو چلا لیں، نیب کو حکومت کی کرپشن نظر نہیں آتی حکومت چیئرمین نیب کو بلیک میل کر رہی ہے ایک خاتون نے وزیراعظم پورٹل میں شکایت کی تھی کہ چیئرمین نیب نے کوئی نازیبا حرکت کی ہے یہ معاملہ قومی اسمبلی میں بھی سامنے آیا ہے خاتون نے کہا ہے کہ مجھ سے وعدے کیے گئے تھے جو پورے نہیں ہو سکے ۔