بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں تمام ضروری سہولیات میسرہیں : عطا تارڑ

اسلام آباد : حکومت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو پارٹی کے بانی سے ملاقات کی اجازت دینے کا عندیہ دے

دیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پروگرام "نجی ٹی وی کے پروگرام " میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا رویہ اب بہتر ہے اور اگر پی ٹی آئی قیادت جیل مینوئل کی مکمل پابندی کرے تو ملاقات ممکن ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ ماضی میں جب سابق وزیرِ اعظم نواز شریف جیل میں تھے تو ان کے وکلاء نے سیاسی باتوں سے گریز کرتے ہوئے صرف قانونی امور پر توجہ دی، جبکہ پی ٹی آئی قیادت جب ملاقاتوں کے لیے جاتی ہے تو سیاسی گفتگو کی جاتی ہے جو جیل مینوئل کی خلاف ورزی ہے اور ایسی صورت میں کسی کے ساتھ بھی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

عطاتاررڑ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو جیل میں تمام ضروری سہولیات میسر ہیں جن میں مناسب خوراک، ورزش اور دیگر سہولیات شامل ہیں، جبکہ ملاقاتوں اور سہولیات کے بارے میں عدالتی احکامات بھی موجود ہیں۔ انہوں نے حکومت کی موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حالیہ سیاسی سرگرمیاں ماضی کی نسبت کمزور ہیں اور عوام کا رجحان بدل گیا ہے، جس سے پارٹی کے اثرات میں کمی نظر آ رہی ہے۔