
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعدادمیں 252کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ملک میں مریضوں کی
مجموعی تعداد2033 ہوگئی ہے جبکہ 26افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
محکمہ صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مطابق پنجاب میں نئے کیسز کے بعد مریضوں کی تعداد708 ہو گئی۔سندھ میں 679،کے پی کے میں 253مریض ہیں،جبکہ بلوچستان میں مجموعی تعداد 116ہوگئی ہے،پنجاب میں نو مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ایک ہی دن میں بلوچستان میں دس اوراسلام آباد میں 7مریض سامنے آئے ہیں۔














