
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مہلک عالمی وباءکوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید23 مریض انتقال کر گئے
جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد12860تک پہنچ گئی۔
گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے1176نئے کیسز سامنے آئے ہیںجس کے بعد کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ79ہزار973تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے اتوار کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابقملک بھر میں کوروناوائرس کے5 لاکھ45 ہزار277 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد21836تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1562 تک پہنچ گئی ۔پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 94فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے871مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔
این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد د44259تک پہنچ گئی ،خیبر پختونخوا میں72162، سندھ میں 2 لاکھ58ہزار4، پنجاب میں ایک لاکھ 71ہزار349، بلوچستان میں19045، آزاد جموں و کشمیر میں10198اور گلگت بلتستان میں4956فرادکورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں5350افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4343، خیبر پختونخوا میں2072، اسلام آباد میں496، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد جموں و کشمیر میں297فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔














