سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1564 نئے کیس،21اموات

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1564 نئے کیس سامنے آئے جس کی بعد مثبت کیسز کی تعداد

72656 ہوگئی ہے، جبکہ 21 مریضوں کے انتقال کرنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1124 تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منگل کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 6597 ٹیسٹ کروائے گئے جن سیکوروناوائرس کے 1564 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی جوکہ23 فیصد شرح ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 395287 ٹیسٹ کئے جاچک ہیں جس میں سندھ بھر میں 72656 کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے جس کا نتیجہ 18.4 فیصد رہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 21 مریض لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1124 ہے جوکہ 1.5 فیصد شرح اموات بنتی ہے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ مزید 1357 مریض صحت یاب ہو کر معمول کی زندگی گذر بسر کر رہے ہیں اور اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 38401 ہوگئی ہے جو 53 فیصد بحالی کی شرح ہے۔
نہوں نے کہا کہ ہم صحت یابی کی شرح کو مزید بہتر بنانے اور ممکنہ حد تک ٹیسٹ کر کے اموات کی شرح کو کم کرنے کیلئے سخت کوشاں ہیں تاکہ تشخیصی کیسز کا بروقت علاج شروع کیا جاسکے۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ 33131 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 31535 گھریلو میں، 49 قرنطینہ مراکز میں اور 1547 مختلف اسپتالوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 614 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ان میں سے 118 افراد وینٹی لیٹرز پر منتقل کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی ڈویڑن کے 6اضلاع سے 1564 نئے کیسز میں سے 1028 مثبت آئے۔ ضلع شرقی 284، ضلع جنوبی 221، ضلع وسطی 165، ضلع کورنگی 154، ضلع غربی 106 اور ضلع ملیر 98 شامل ہیں۔۔ وزیراعلیٰ سندھ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ خود کو آئسولیٹ کرلیں، سماجی دوری کو یقینی بنائیں اور سفر کے دوران ماسک ضرور پہنیں۔