حکومت کیخلاف 27اکتوبر کو آزادی مارچ کریں گے

اسلام آباد( ویب ڈیسک،فوٹو :فائل )جے یو آئی (ف ) کے سربراہ مولانا فیصل الرحمن نے پی ٹی آئی حکومت کیخلاف 27اکتوبر

سے آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کیخلاف 27اکتوبر کو آزادی مارچ کررہے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ موجود ہ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے معیشت ڈوب گئی ہے،مذہبی حوالے سے مسلمان اذیت کا شکار ہیں ۔موجود حکومت جعلی مینڈیٹ کے ذریعے برسراقتدار آئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے فیصلہ کیا ہے کہ 27اکتوبر کو ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے،اس دن ہم کشمیریوں سے بھی اظہاریکجہتی کریں گے۔
مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ سے رابطے میں رہیں گے،اورحکومت گھر بھیجیں گے۔